سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو خوبصورت و دلکش بنانے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کردانتوں کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ دانتوں کی سفیدی کی دو اقسام ہوتی ہے بیرونی اور اندرونی۔پہلی قسم میں دانتوں کے داغ دور کرکے سفیدی کو بحال کیا جاتا ہے یا اصل شکل میں واپس لایا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم میں قدرتی سے زیادہ سفیدی لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اگر آپ بھی دانتوں کی سفیدی چاہتے ہیں تو ان آسان طریقوں کو فوری طور پراپنالیں۔
تِل
کچھ مقدار میں تِلوں کو لیں، انہیں چند منٹ تک چبائیں اور تھوک دیں، یہ طریقہ دانتوں پر جمع ہونے والے پلاک کو نرمی سے ہٹا دیتا ہے۔ تل تھوکنے کے بعد خشک برش سے ان تلوں کو صاف کرلیں۔
مالٹے کے چھلکے
مالٹا کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو اپنے دانتوں پر رگڑیں، جو کہ دانتوں کی سطح کو صاف کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے، یہ دانتوں کی سفیدی کو بحال کرتا ہے جبکہ داغوں کی روک تھام اور بیکٹریا کے خلاف لڑتا ہے۔ چند منٹ تک رگڑنے کے بعد پانی سے کلیاں کرلیں۔
ایلوویرا اور گلیسرین
ایک کپ پانی، آدھا کپ بیکنگ سوڈا، ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل، چار چائے کے چمچ ویجیٹیبل گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا تیل لیں اور اپنے دانتوں پر اس مکسچر سے برش کریں، منٹوں کے اندر آپ کے دانت سفید، چمکدار اور صحت مند نظر آنے لگیں گے۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا قدرتی ریگ مال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور دانتوں کی سفیدی بحال کردیتا ہے۔ ایک کھانے کے چمچ سوڈا اور چٹکی بھر نمک کو مکس کریں اور گیلے ٹوتھ برش کو اس مکسچر میں ڈبو کر دانتوں پر معمول کے مطابق برش کرلیں۔
سرکہ
دو چائے کے چمچ سرکہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور چار اونس پانی لےکر ان تینوں کو مکس کریں اور بننے والے مکسچر سے کلیاں کریں، اس عمل کو۱۰سے ۱۴ دن تک دہرائیں جو دانتوں کی سفیدی کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔
0 Comments