Ali Khan, American Cricket Team Fast Bowler - Blog in Urdu

 جب آپ طاقتور سے ہارتے ہیں تو دنیا کے لئے اس میں کچھ نیا نہیں کیونکہ، ہمیشہ سے ایسا ہوتا رہا ہے اور ہوتا رہے گا، لیکن اگر ایک دبلا پتلا، کمزور، اعتماد اور طاقت سے، سومو پہلوان کے آگے ڈٹ جائے تو یہ ایک خبر ہے، گزشتہ دنوں ایسا ہی ہوا جب ایک نومولود کرکٹ ٹیم، جن کے ملک میں کرکٹ کا سرے سے شوق اور وجود، دونوں نہیں ہے اور وہ نا صرف ڈٹ جائے بلکہ سومو پہلوان جیسی ٹیم کو شکست بھی دے دیں تو بلاشبہ یہ ایک بریک تھرو یا چمتکار ہو گا، خیر ایسا سب کچھ نیا نہیں، ماضی میں ایسا کئی ٹیم کے ساتھ ہو چکا ہے، ۔ 

Ali Khan - Fast Bowler - Attock



ان سب چیزوں میں، سپورٹس اینالسٹ نے مزے کی جو چیز ڈھونڈی ہے وہ ہی تقریباً 34 سالہ محمد احسن علی خان، جو کہ بطور فاسٹ باؤلر امریکی ٹیم میں اپنی خدمات دے رہیں ہے, تقریباً اٹھارہ سال کی عمر میں، اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان کے ضلع اٹک، صوبہ پنجاب سے امریکی ریاست اوہائیو ہجرت کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق، علی خان کرکٹ تو کھیل رہے تھے لیکن ان میں سے کوئی ٹورنامنٹ بھی ICC سے تعلق نہیں رکھتا تھا، خیر ان کے کیریئر کا بوم تب آیا، جب ویسٹ انڈیز کے ملکی کرکٹ لیگ جسے ،Carribean Premier league (کیربین پرپمیئر لیگ) کہتے ہیں ان کے لئے ٹرائلز منعقد ہوئے، جس میں علی خان اپنی توجہ کا مرکز بنے، 

Photo from Crickinfo,



پھر علی خان کو قدرت نے نوازنا تھا، #CPL میں پہلے ہی ڈیلیوری پر کوئی اور نہیں، دنیا کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک، سری لنکا کرکٹ کے محسنوں میں سے ایک، کمار سنگاکارا کو آؤٹ کر دیا، یہ ہونا ہی تھا کہ بس پھر علی خان، علی خان نہیں رہا، اب علی خان ایک نام اور ایک برانڈ بن گیا تھا، اس میچ میں اچھی پرفارمنس کا صلہ ایسا ملا کہ امریکی کی کرکٹ ٹیم میں جگہ مل گئی، سلیکیٹ ہونے کے بعد گاہے بگاہے اپنی سلیکیشن کا جواز اپنی بہترین کارکردگی سے دیتے رہے، 

گزشتہ دنوں بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران علی خان کو پہلا مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی مل گیا، جب 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم میں اگرچہ شکیب الحسن سمیت دیگر نامور کھلاڑی جس میں محمود اللہ، شانتو، سومیا سرکار اور باؤلنگ کے شعبے میں مستفیض الرحمن بھی تھے، لیکن فیصلہ جب کیا ہو قدرت نے ، تو کون چھین سکتا تھا علی خان کی شہرت کو؟

~فہیم الرحمٰن 

Post a Comment

0 Comments