آپ بیرون ملک جانے کا پروگرام کر رہے ہیں تو عموماً ہر ہوائی جہاز آپ کو 30 کلو تک آلاؤ کرتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ لیکر جا سکتے ہیں، اس بلاگ میں، میں آپ کو وہ ضروری چیزیں جو آپ کو لازماً ساتھ لیکر جانی چاہیے تاکہ آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،
کیونکہ جب آپ کسی نیا جگہ جاتے ہیں تو آپ کو شاپنگ مالز کا پتہ نہیں ہوتا کہ کہاں سے کیا مناسب ملتا ہے؟ اور کیا کیا کچھ کہاں سے ملے گا؟ وگرنہ آپ ایڈجسٹمنٹ کرتے رہتے ہیں اور نقصان کا اندیشہ رہتا ہے۔۔
تو شروع کرتے ہیں سب سے پہلے ۔۔۔۔۔۔
.اپنے موبائل اور موبائل چارجر
ہینڈز فری یعنی ہیڈفون
لیپ ٹاپ اور لیپ ٹاپ چارجر
اگر زیادہ عرصہ رہنا ہوں جیسے کہ ملازمت کے لئے جا رہے ہیں تو اس صورت میں کم از کم تین جینز پینٹ اور چار یا پانچ کیژول شرٹ
اگر آفس جاب ہے تو تین فورمل پینٹس اور ساتھ چار یا پانچ فورمل شرٹس
ایک عدد جوڑا جوگر شوز اور ایک جوڑا فورمل شوز
ایک عدد جوڑا چپل
اپنی میڈیسن یعنی گولیاں یا سیرپ جو آپ استعمال کرتے ہیں
پین کلرز اور پیناڈول لازمی لیں
سوئی دھاگا اور منہ یا ہاتھوں پہ لگانے کے لئے کریم
نسوار یا سگریٹ جو آپ پیتے ہیں، چھالیہ سپاری، پان وغیرہ نہیں لیکر جانی کیونکہ اکثر ائیرپورٹ پہ یہ چیزیں بین ہو چکی ہے
ٹراوزر یا شلوار قمیض جو آپ گھر استعمال کرتے ہیں اور اس میں آسان رہتے ہیں
اگر زیادہ عرصہ موسم جس ملک آپ جارے ہیں ٹھنڈا رہتا ہے تو اپرز یعنی کوٹ گرم ٹوپی اور مفلر ساتھ لیکر جائیں وگرنہ ضرورت نہیں
کھانے پینے کی خشک چیزیں جیسے میوہ، بادام، مونگ پھلی گری لازمی ساتھ لیکر جائیں، عموماً شروع کے دنوں میں گزارا انھیں چیزوں پر ہوتا ہے
ببل گم یا ٹافی جو آپ کو پسند ہو
اپنے پسند کا پرفیوم اور باڈی سپرے
امید ہے یہ بلاگ آپ کو پسند آیا ہو گا اور آپ کو فائدہ دے گا، اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کیجئے گا۔۔۔ شکریہ
فہیم الرحمٰن
0 Comments