مختلف اوقات میں ایک انسان کو مختلف رہنمائیوں کی ضرورت پڑتی ہے یہ سفر پیدائش سے لیکر موت تک جاری رہتا ہے، ہم میںسے کوئی بھی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ وہ اکیلا کافی ہے، اس کو کسی کی ضرورت نہیں، وہ خود ہی ہر کام نبٹا سکتا ہے، باتمشورہ کی ہو یا ہاتھ سے یا تعلقات سے مدد کرنے کی، ہر انسان دوسرے انسان کے کام آتا ہے پشتو میں اسی کے لئے ایک محاورہہے، “غر پہ غر نہ پیخیگی، انسان پہ انسان پیخ شی”
جس کا ترجمہ ہے ( پہاڑ کو پہاڑ سے کوئی کام نہیں پڑتا، انسان کو انسان سے پڑ جاتا ہے)
میں کچھ عرصہ استادی شاگردی کے شعبے سے وابستہ رہا اس دوران میری انتہائی مخلصانہ کوشش ہوتی تھی اور ہے کہ میں اپنے بچوںکو آگے جانے کا راستہ سکھاؤں، ان کو بڑے بڑے خواب دکھاؤں، عظیم لوگوں کی کہانیاں سناؤں، ہم پیچھے کب رہ جاتے ہیں اورآگے کب نکل جاتے ہیں زندگی کے ہر دور کے بارے میں بتاؤں، جتنا میرا تجربہ ہے، جتنا مجھ پہ گزر چکا ہے، جتنا کچھ سیکھا ہےضرور ان کو روشناس کرواؤں،
ایک اچھا استاد، اپنے بچوں کو آگے جانے کا راستہ بتاتا ہے، اس راستے میں آگے کیا آتا ہے، کہاں کو جاتا ہے، کیا پھل ملے گا آخرمیں، کیا سختیاں برداشت کرنی پڑی گی، سب بتاتا ہے، میرا ذاتی خیال ہے اور ایسا میں ہر استاد کا فرض سمجھتا ہوں کہ وہ اپنے بچوںکو روشن مستقبل کا بتائیں، اور کوشش کریں کہ ان کا مستقبل روشن سے روشن تر ہو۔
استاد کا معاوضہ پیسہ نہیں ہوتا، آپ پیسوں سے جسمانی ضروریات پوری کر سکتے ہیں لیکن فکری ضروریات کون پوری کرے گا؟ آپاینٹیں اٹھانے، گاڑی ٹھیک کرنے، گارا بنانے، کی قیمت تو ادا کر سکتے ہیں لیکن استاد کی ذہنی نشونما، فکری رہنمائی، تربیت کی قیمتکوئی بھی پوری نہیں کر سکتا، نا ہی کوئی انسان اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ مجھے پڑھائے گئے سبق سے آیا میں نے مطلب ٹھیکلیا تھا یا غلط، یا جو کچھ میرے بچے کو پڑھایا جا رہا ہے کل یہ اس سے راہ مستقیم کے معانی نکالے گا یا بے راہی کے راہوں پہجائے گا، یہ سب استاد کی محنت کا مغاز ہوتا ہے ۔
آجکل کے بچوں میں ایک سوال بہت عام ہے کہ “آگے کیا کروں/پڑھوں؟” اس سوال کا جواب بہت قیمتی ہے کیونکہ اسی سوالکے جواب سے بچے آگے جاکر اپنا مستقبل بناتے ہیں، روزی روٹی کماتے ہیں، اپنے گھر بساتے ہیں، بچے پیدا کرتے ہیں ، گھر جیسےہم خاندان کہتے ہیں کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اگر آپ اکا نٹس #Accounts یا فنانس #Finance کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا اس میںآگے اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو آج میں Accounting & Finance کے کچھ شعبے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں ، پاکستانمیں اس کا کیا سکوپ ہے اور باہر کے ممالک میں اس سعبہ کی پرواز کیا ہے؟
جاری ہے۔۔۔۔
(اسی مضمون کا قسط نمبر ۲ پڑھئیے۔۔۔)
#FaheemurRehman
#Faheem_ur_Rehman
#FaheemurRehman
0 Comments