——-پہلا دن———
طالب علم (ط):- السلام علیکم سر، کیسے مزاج ہیں۔
استاد (ا):- وعلیکم السلام، الحمد ﷲ، بخیر ہوں آپ سنائیے۔
ط:- سر ایک مشورہ کرنا تھا،
ا:- جی حکم کیجیئے،
ط:- سر میں مزید بی کام نہیں پڑھنا چاہتا ( بچہ بی کام ون کر چکا ہے، پارٹ ٹو کے امتحان اگلے سال دینے ہیں)
ا:- کیوں جی، خیریت؟
ط:- سر مزہ نہیں آرہا، مطمئن نہیں ہوں،
ا:- ایسی کیا وجہ ہے؟
ط:- (کچھ رازداری کی باتیں انسٹیٹوٹ اور استادوں کے بارے) سر میں آگے جانا چاہتا ہوں،
ا:- تو ٹھیک ہے،
ط:- میں کونسی یونیورسٹی ایڈمیشن لوں؟
ا:- آپ کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، یو سی پی، پنجاب یونیورسٹی سے بہتر کوئی بھی نہیں، بزنس کے سکولز میں ان کا بہت اچھانام ہے، اس کے علاوہ مارکیٹ میں نام اور فیسز بھی نارمل ہے۔
ط:- سر #CA, #ACCA, کیسا رہے گا؟
ا:- بہت اچھا ہے، فیسز کم ہے، بس ٹائم پیریڈ زیادہ ہے اور پڑھائی بہت کرنی پڑنی ہے، لیکن سکوپ بہت ہے اس کا۔
ط:- جزاک اللہ سر، آپ ہمیشہ اچھا مشورہ دیتے ہیں،
ا:- اللہ کے حوالے، اللہ حافظ۔۔
———-دوسرا دن ———
ط:- سر جی؟
ا:- جی جناب والا،
ط:- ایک بات پتہ کرنی ہے؟
ا:- بتائیے جی؟
ط:- اگر میں #CA, نہ کر سکا تو؟
ا:- کر لو گے یار ڈونٹ وری، ناممکن کچھ بھی نہیں،
ط:- سر محنت سے نہیں گھبراتا، بس گھر والوں سے ڈر لگتا ہے، بے عزتی بہت کریں گے،
ا:- کچھ نہیں ہوتا، جب ارادہ پکا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا،
ط:- ڈن ہے سر۔
——-تیسرا دن————
سر جی ڈر لگ ہے گھر میں بات کرتے ہوئے، وہ کہتے ہیں تم نہیں کر سکتے؟
ا:- بچے اب اس میں، میں کیا کر سکتا ہوں؟
ط:- لیکن سر، #CA کتنا مشکل ہوتا ہے؟ گھر والے پوچھ رہیں ہے،
ا:- بچے مشکل نہیں، بس محنت کرنی ہوتی ہے ہر چیز میں۔
ط:- تھنکس سر۔
————چوتھا دن———
سر جی، کچھ بتائیے کہاں جاؤں؟
ا:- پتہ نہیں بچے،
ط:- سر گھر والے نہیں مانتے؟
ا:-
(میں سوچ رہا ہوں، کیسے سمجھاؤں اس عظیم دماغ کو)
فہیم الر حمٰن
#FaheemurRehman
#Faheem_ur_Rehman
0 Comments